رمضان کے مہینے میں کرنے کے 10 کام
رمضان کے مہینے میں کرنے کے 10 کام
آپ ماہ مقدس میں اللہ رب العالمین کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کے لیے لازمی روزے رکھیں گے اور عبادات بھی کریں گے ، آپ کچھ کام اس کے علاوہ بھی انجام دینے کی کوشش کر سکتے ہیں -
1 :
اگر آپ کی کسی سے بول چال بند ہے ۔ جھگڑا چل رہا ہے ۔ ناراضگی طویل ہے تو فوراً سے پہلے صلح کر لیں ۔ معافی تلافی کا نادر موقع ہے ، سب کے دل نرم ہوتے ہیں، صلح کرنے میں دیر مت کریں -
2 :
کسی کے ساتھ لین دین کا تنازع چل رہا ہے ۔ آپ نے رقم لینی یا دینی ہے ۔ فوراً اس معاملے کو کلیئر کریں ۔ اپنے ذمے قرض کو ادا کرنے کی کوشش کریں ۔ یادرکھیں قرض شہید کو بھی معاف نہیں ہے ۔ ساری رقم نہیں دے سکتے تو اقساط میں واپس کرنے کا ارادہ کر لیں -
3 :
خونی رشتوں میں کسی وجہ سے ، یا زیادتی کی وجہ سے ، خواہ وہ کسی کی طرف سے ہو، اگر دراڑ پر چکی ہے ۔ فاصلے پیدا ہو گئے ہیں تو اس قطع تعلقی کو صلہ رحمی میں بدلنے کی کوشش کریں ۔ یہ کام ہنگامی بنیادوں پر ہونا چاہیے ۔ یادر کھیں کہ جو حق پر ہوتے ہوئے جھگڑا چھوڑ دے اس کے لئے رسول اللّہ صلی اللّہ علیہ و سلم کی طرف سے جنت کے وسط میں محل کی ضمانت ہے -
4 :
روٹھے ہوئے عزیزوں اور دوستوں کو منائیں -
5 :
سخاوت کو اختیار کریں ۔ مہمان نواز بنیں ۔ اپنے دستر خوان کو وسعت دیں -
6 :
دوسروں کی کوتاہیوں ، غلطیوں اور زیادتیوں کو معاف کریں -
7 :
غیبت ، چغلی ، حسد ، جھوٹ ، کینے ، بد خوئی اور بد اخلاقی کو چھوڑنے کی مشق کریں اور ان باطنی بیماریوں سے مکمل چھٹکارا پالیں -
8 :
اپنے سے کم حیثیت کو عزت و احترام دینا شروع کر دیں -
9 :
تھوڑا سا وقت نکال کر اپنے ارد گرد دیکھ لیں ۔ کوئی مستحق آپ کی مدد کا طالب تو نہیں ۔
10 :
اپنے والدین کو خدمت سے راضی کرنے کی کوشش کریں ۔ اگر والدین وفات پاگئے ہیں تو ان کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے ڈھیروں دعائیں کریں اور والدین کے قریبی ساتھیوں اور رشتے داروں کی خدمت کے مواقع ڈھونڈ کر ان کو بھی راضی کریں -
Comments
Post a Comment