واہ کیسا لذیذ کھانا تھا وہ....
واہ کیسا لذیذ کھانا تھا وہ
ضرور_پڑھیں
آج پھر گھر پر سبزی پکی تھی اور میرا دل برگر کھانے کو تھا ، گھر سے نکلا مکڈونلڈ پر لمبی لائن میں کھڑا اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا کہ اچانک پاس والی دیوار کے سائے میں ایک شخص آبیٹھا جو غالباً مزدور تھا اور ایک رومال سے دو سوکھی روٹیاں نکالیں روٹیاں کھولیں تو اندر ہری مرچ کا اچار تھا سامنے روٹی کھول کر رکھی اور ہاتھ اُٹھا کر دعا مانگی ، اور نوالہ توڑا، میں اُسے غور سے دیکھنے لگا ... اس کے ہر لقمے پر اسکے چہرے پر ایک عجیب خوشی اور شکر محسوس ہو رہا تھا ۔ ۔ ۔ اتنے میں ایک اور مزدور آکر اس کے پاس دیوار کے سائے میں بیٹھ گیا اور اپنے رومال سے روٹی نکالی لیکن اسکی روٹی میں اچار بھی نہ تھا تب اس پہلے مزدور نے کھاتے ہوئے اپنی روٹی کا اچار اس کی روٹی میں رکھ کر کہا.... میرا پیٹ بھر گیا تھا ۔۔ اچھا کیا جو تم اچار نہیں لائے ورنہ میر ا ضائع ہو جانا تھا بس یہ وہ آخری الفاظ تھے جو میں نے غور سے سنے بھی اور دیکھا بھی اتنے میں آواز آئی، جی سر آپ کا آرڈر کیا ہے ؟ میں نے مکڈونلڈ کے سٹاف کی طرف دیکھا تو میری آنکھوں سے آنسو نکل رہے تھے اور منہ میں ایک لفظ نہیں تھا بس اتنا کہا کہ مجھے برگر نہیں پسند اور کھڑکی چھوڑ کر ان مزدوروں ۔ کے پاس جا کر رک گیا، مجھے سر پر کھڑا دیکھ کر وہ دونوں بوکھلا گئے، ایک نے کہا : باؤ جی ابھی چلے جاتے ہیں بس روٹی کھانے چھاؤں میں بیٹھ گئے، میری آنکھوں سے ٹپ ٹپ آنسو بہنے لگے میں نے انکے پاس گھٹنوں کے بل بیٹھ کر کہا : اپنی روٹی سے ایک نوالہ دو گے؟ اس نے پوری روٹی میری طرف بڑھادی اور جھٹ سے ایک پرانی سی بوتل کھول کر اپنا پانی بھی میرے آگے کر دیا میں نے ایک نوالہ اچار کے ساتھ جو منہ میں لیا کاش میرے پاس الفاظ ہوتے کہ اس دنیا کے سب کھانوں سے لذیذ لقمہ تھا میں نے روتے ہوئے ہی پوچھا : یہ کھانا اتنا لذیذ کیسے ہے؟ وہ بھی اچار کے ساتھ ؟ مزدور نے کہا باؤ جی حلال کمانے کی کوشش کرتے ہیں شاید تبھی مزہ آتا ہے روکھی سوکھی کھانے کا بھی. مجھے نہیں یاد میں نے کتنے لقمے لئے اسکے بعد اسکی روٹی کے اور اپنی کمائی پر دھیان لگا کر سوچتا رہا خود کا گریبان حرام سے بھرا لگا .... وہ دن ہے اور آج کا دن ہے ... حلال کمانے کی کوشش کرتا ہوں جو دل کو سکون حلال روزی میں ملا وہ کسی میں نہیں ملا میرا اللہ بھی راضی اور ہاں .... مجھے اب برگر نہیں پسند، سادہ روٹی کھاتا ہوں جو بہت لذیذ ہوتی ہے ۔ رب کی رضا میں نا جانے کیسی لذت ہے ۔ شکر ہے میرے مالک کا ۔ الحمد اللّہ ربّ العالمین
#منقول
Comments
Post a Comment