خوش خُلقی کے فوائد " " بھلے ہی اپنے بچوں کو بڑی گاڑی ، بڑا مکان ، اعلیٰ کپڑے نہ دیں لیکن اگر انہیں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں تو بہترین اخلاق ضرور سکھائیں "
" خوش خُلقی کے فوائد "
" بھلے ہی اپنے بچوں کو بڑی گاڑی ، بڑا مکان ، اعلیٰ کپڑے نہ دیں لیکن اگر انہیں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں تو بہترین اخلاق ضرور سکھائیں "
ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللّہ علیہ وسلم کی سیرت کا سب سے حسین پہلو آپ صلی اللّہ علیہ وسلم کے بلند و اعلیٰ اخلاق ہیں - نبی اکرم صلی اللّہ تعالیٰ علیہ وسلم نے بڑے بڑے ظالم و جاہل کفار کو اپنے بہترین اخلاق سے ایسے انسان بنایا جنہیں بعد از انبیا روئے ارض کے بہترین انسان کہا جاتا ہے اور جنہیں اللّہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ مجھ سے راضی اور میں ان سے راضی - نبی اکرم صلی اللّہ علیہ وسلم نے عملاً خوش اخلاقی کی مثال سمجھائی اور بنی نوع انسان کے لئے زندگی گزارنے کا ایک بہترین نمونہ پیش کیا اور خوش خلقی اور انسانیت کی تعلیم بھی دی -
خوش خلقی اور محبت سے مشکل سے مشکل کام بھی انجام پاتے ہیں اور بڑے سے بڑے ظالم و جاہل انسانوں کا دل بھی جیتا جاسکتا ہے - جو لوگ ہر بات پر مثبت سوچتے ہوں، مزاج میں نرمی رکھتے ہوں، لوگوں کے جذبات کی قدر کرتے ہوں وہ لوگ دنیا و آخرت دونوں میں کامیاب ہوتے ہیں - بھلے ہی اپنے بچوں کو بڑی گاڑی ، بڑا مکان ، اعلیٰ کپڑے نہ دیں لیکن اگر انہیں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں تو بہترین اخلاق ضرور سکھائیں - اپنی بات ایک مثال سے سمجھانا چاہتا ہوں - آج شام میں ایک باربی کیو کے ٹھیلے کے سامنے بیٹھا ہوا تھا کہ اسی اسنا ایک اسکول بس آکر وہی پر رکی - غالباً کہی تفریح کے لئے گئے ہوئے تھے - بس کے رکتے ہی تمام بچے بڑے ادب کے ساتھ بس سے اترے وہاں موجود لوگوں کو سلام کی - جیسے ایک بالغ اور بڑی عمر کے انسان کا برتاو ہونا چاہیے، جیسے ایک معزز انسان کا ادب ہونا چاہیے ویسے ہی بڑے بہترین آداب و برتاو سے سب کو سلام و آداب عرض کئے - کچھ بچے پاس کی پارک میں کچھ دکان پر چلے گئے اور چند بچے بار بی کیو کے ٹھیلے کے گرد جمع ہوگئے ،ٹھیلے والے کے پاس پچاس کے قریب بار بی کیو موجود تھے - بچوں کے اعلیٰ اخلاق و بہترین ادب سے متاثر ہوکر اس ٹھیلے والے نے بھی ساری ہی بار بی کیو انہیں کھلائی- وہ بچوں سے اتنا متاثر ہوا کہ اس کے چہرے سے وہ تھکن وہ مایوسی چھٹ گئی ،وہ خود سے ہی مسکرانے لگا جیسے اس نے پتہ نہیں کیا کمایا ہو - بچوں کی خوش خلقی سے متاثر ہوکر اس نے باربی کیو بھی انہیں کم قیمت میں بیچ دی اور چند بچوں سے تو پیسے بھی نہیں لئے -
اس چھوٹے سے واقعہ سے یہی سبق ملتا ہے کہ خوش خلقی و محبت ایک ایسا ہتیار ہے جس سے کسی کا بھی دل جیتا جاسکتا ہے ، کسی کو بھی خوش کیا جاسکتا ہے ،کسی کی بھی بے مایوسی و غم دور کیا جاسکتا ہے - الغرض ہمیں خود بھی بہت زیادہ خوش خلق و با ادب ہونا چاہیے اور اپنے بچوں کو بھی اس کی تعلیم دی جانی چاہیے اور عمل کی تلقین کی جانی چاہیے -
اللّہ تعالیٰ ہمیں بہترین اخلاق کا مالک بنائے اور ایک دوسرے کا ادب و تعزیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین
Comments
Post a Comment